روس کا جاپانی سفیر طلب، پیوٹن کے متنازع جزائر کے دورے پر ٹوکیو کی مذمت پر احتجاج
ماسکو، 18 اگست 2026 (غفران): روس کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز جاپانی سفیر اکیرا موتو کو طلب کرکے صدر ولادیمیر پیوٹن کے متنازع جزائرِ کوریل کے دورے پر ٹوکیو کی مذمت کے خلاف احتجاج کیا۔ بحرالکاہل میں واقع یہ جزائر روس کے زیر انتظام ہیں تاہم جاپان بھی ان پر ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔پیوٹن نے گزشتہ ہفتے ایتوروپ کا دورہ کیا تھا، جو اس جزیرے کے سلسلے کے چار جنوبی ترین جزیروں میں سے ایک ہے۔ جاپان اسے ایتوروفو جبکہ ان چاروں جنوبی جزیروں کو ’’شمالی علاقے‘‘ قرار دیتا ہے۔ سوویت یونین نے دوسری جنگ عظیم کے آخری دنوں میں یہ جزائر جاپان سے قبضے میں لیے تھے، جبکہ ان علاقوں پر تنازع کے باعث ماسکو اور ٹوکیو کے درمیان جنگی دشمنی کے باضابطہ خاتمے کے لیے امن معاہدہ طے نہیں پاسکا۔جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے پیوٹن کے دورے کو شمالی علاقوں سے متعلق جاپان کے مؤقف سے متصادم قرار دیتے ہوئے اسے ’’بالکل ناقابل قبو...




