جسٹن گریوز جولائی 2026 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار
دبئی، 18 اگست 2026 (نوشین): ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز کو ٹیسٹ کرکٹ میں بلے اور گیند دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جولائی 2026 کا آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔ گریوز نے انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان ہیری بروک اور بنگلہ دیش کے بلے باز تنزید حسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ماہانہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مہم میں ویسٹ انڈیز کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ آل راؤنڈر کے لیے اپنے ہوم گراؤنڈ پر یہ مہینہ خاص طور پر کامیاب رہا، جہاں انہوں نے ویسٹ انڈیز کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ ڈرا کرانے میں مدد دی، جبکہ پاکستان کے خلاف میچ میں بھی میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد جسٹن گریوز نے کہا، ’’گھر پر کھیلتے ہوئے یہ میرے لیے ایک یادگار مہینہ رہا ہے اور سری لنکا اور پاکستان کے خلاف بلے اور گیند دونوں سے ٹیم کے لیے کردا...




