وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’بسنت لاہور 2027‘ کا اعلان
لاہور، 18 اگست 2026 (غفران): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رواں سال بسنت کے کامیاب انعقاد کے بعد لاہور میں تین روزہ بسنت میلے کا اعلان کردیا ہے، جو 12 سے 14 مارچ 2027 تک منعقد ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ بسنت 2027 کے موقع پر لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت، جشن، موسیقی، جوش و جذبے اور اپنی روایتی مہمان نوازی سے جگمگا اٹھے گا۔پنجاب اور پاکستان کے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مریم نواز نے کہا، ’’یہ جشن آپ کے لیے ہے؛ اکٹھے ہوں، خوبصورت یادیں بنائیں اور اپنی توانائی اور جذبے سے لاہور کو جگمگا دیں۔‘‘انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ’’بین الاقوامی مہمانوں‘‘ کو بھی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تاریخیں محفوظ کرلیں اور لاہور کی گرمجوشی، رنگوں اور تہوار کی رونقوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے وطن واپس آئیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا، ’’ان شاء اللہ، ہم سب م...





