وارئیرز کی ناقابلِ شکست کارکردگی برقرار، چیمپئنز کو 24 رنز سے شکست
فیصل آباد، 02 نومبر 2026 (غفران): منیبہ علی کی قیادت میں وارئیرز نے پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی 20 ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچویں میچ میں طوبیٰ حسن کی ٹیم چیمپئنز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چیمپئنز کی ٹیم 19.2 اوورز میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بائیں ہاتھ کی اسپنر عائشہ بلال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ زوناش عبد الستار نے دو جبکہ رمین شمیم نے ایک وکٹ حاصل کی، فاسٹ بولر ڈیانا بیگ نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ چیمپئنز کی جانب سے نٹالیہ پرویز نے 31 اور شوال ذوالفقار نے 22 رنز بنائے، تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر چیمپئنز نے وارئیرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر وارئیرز نے مق...









