وزیراعظم شہباز شریف کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد، 15 اگست 2026 (کامران راجہ): وزیراعظم شہباز شریف نے شدید مون سون بارشوں کے بعد سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے یہ ہدایات این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ملاقات کے دوران دیں، جنہوں نے وزیراعظم کو ملک میں موسمی صورتحال اور جاری مون سون بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم ایز) کے ساتھ قریبی اور مؤثر رابطہ برقرار رکھے تاکہ متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد پہنچائی جا سکے۔وزیراعظم نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر میں ہنگامی صورتحال کی نگرانی اور مؤثر ردعمل کے لیے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی...






