سی ڈی اے میں گریڈ 20 کے تین نئے ڈائریکٹر جنرل تعینات
اسلام آباد، 02 نومبر 2026 (غفران): کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے گریڈ 20 کے تین نئے ڈائریکٹر جنرلز کی بھرتی کا عمل مکمل کرتے ہوئے انہیں اہم انتظامی عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق ریٹائرڈ بریگیڈیئر محمد جاوید اقبال کو ڈائریکٹر جنرل سولک مینجمنٹ، ریٹائرڈ بریگیڈیئر راشد منظور کو ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ جبکہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر اظہر خان کو ڈائریکٹر جنرل لینڈ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ تینوں افسران کی ابتدائی طور پر دو سال کے کنٹریکٹ پر تقرری کی گئی ہے، جس میں کارکردگی تسلی بخش ہونے کی صورت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ سی ڈی اے کے ایک عہدیدار کے مطابق تقرریاں مسابقتی انتخابی عمل کے تحت کی گئیں، جس میں شارٹ لسٹ کیے گئے تقریباً 100 امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے۔ بھرتیوں کا عمل ابتدائی طور پر مئی اور جون میں مکمل ہونا تھا، تاہم گریڈ 19 کے سی ڈی اے افسر کی ج...




