وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا پانچویں چائنا شی زانگ ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے خطاب
شی زانگ، چین، 19 جولائ :(کامران راجہ)2026 وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے چین کے شی زانگ خودمختار خطے کے دورے کے دوران پانچویں چائنا شی زانگ ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے خطاب کیا۔ فورم میں مختلف ممالک کے پالیسی سازوں، ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں پائیدار ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور ہمالیائی خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ یہ فورم نہ صرف مشترکہ تہذیب، ثقافت، تنوع، سیاحت اور باہمی دوستی کا جشن ہے بلکہ انسانیت اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی ہے۔ انہوں نے حکومتِ چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین ہر اچھے اور مشکل وقت میں پاکستان کا دوست رہا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
وفاقی وزیر نے پاکستان اور چین کے درمیان ہ...








