Thursday, November 26

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: ناقابلِ شکست پاکستان شاہینز کی فائنل میں جگہ بنانے پر نظریں

Unbeaten Pakistan Shaheens Target Place in Asia Cup Rising Stars Final

لام آباد، 26 نومبر 2026 (نوشین): پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کے خلاف کامیابی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم گروپ مرحلے کی خامیوں کو دور کرکے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔ دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز نے گروپ بی کے اپنے تینوں میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے اور ٹیم کی کارکردگی تینوں شعبوں میں متاثر کن رہی ہے۔ جمعرات کو پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالصمد نے کہا کہ ناک آؤٹ مرحلے سے قبل ٹیم کو اپنی چند کمزوریوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ یونٹ کی کوشش ہوگی کہ پورے 50 اوورز کھیلے جائیں اور ایک بڑا اور مسابقتی مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا جائے، کیونکہ ٹیم کے پاس مضبوط باؤلنگ اٹیک موجود ہے جو اس مجموعے کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کپتان نے مزید بتایا کہ سیمی فائنل سے قبل کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ہے اور گروپ مرحلے میں ہونے والی غلطیوں کو درست کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ پاکستان شاہینز جمعہ کو بنگلہ دیش اے کے خلاف سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے فائنل میں رسائی کی کوشش کریں گے۔