غزہ جنگ کے بعد اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ، 2026 میں 23 ہلاکتیں ریکارڈ
غزہ، 23 نومبر 2026 (غفران): اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق 2026 کے آغاز سے اب تک 23 اسرائیلی فوجی اور افسران خودکشی کر چکے ہیں، جو گزشتہ 16 برس کے دوران کسی ایک سال میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں 17 ایسے فوجی شامل ہیں جنہوں نے غزہ جنگ کے دوران مستقل یا ریزرو فورسز میں خدمات انجام دیں اور رواں سال خودکشی کی، جن میں بعض فوجی ملازمت چھوڑنے کے بعد بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر چکے ہیں۔ اس تعداد میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جو اکتوبر 2023 میں غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی سکیورٹی اداروں میں بڑھتے ہوئے ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔ فوجی اعداد و شمار کے مطابق جنگ سے قبل ایک دہائی کے دوران اسرائیلی فوج میں سالانہ اوسطاً 12 خودکشی کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ 7 اکتوبر سے 2023 کے اختتام تک سات حاضر سروس فوجیوں نے خودکشی کی، جبکہ 20...








