تحریر: عظمٰی گل دختر جنرل حمید گل
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنئی کے حالیہ بیان نے ایران کے قومی مؤقف کو بھر پور طریقے سے واضح کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کو کچھ اور نہ سوجھا تو مدعا ایرانی قیادت کو منتشر اور کنفیوژ بتا کر بیان ماننے سے انکار کر دیا۔ شکست کے باوجود صدر ٹرمپ پُر امید ہیں کہ جھوٹ، مکر اور فریب کے سہارے ایسا آخری وار کریں گے جس سے وہ فاتح ٹھہریں گے، حالانکہ ناجائز اور باطل جواز پرتو 47 سال سے ایران کا ناطقہ پہلے ہی بند ہے۔ عرب ممالک کی توجہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم اور اسکے توسیع پسندانہ عزائم سے ہٹانے کے لیے انہیں ایران سے متنفر کیا گیا۔ عرب بادشاہتوں کو ایرانی انقلاب سے ڈرا کران کی مسندِ اقتدار کو خطرے میں دکھایا گیا، اس پر مسلکی اختلافات کو جعلی علماء کے ذریعے دونوں جانب خوب اُجاگر کیا گیا۔ انہی مسلکی اختلافات کی بِنا پر مسلمان ایک دوسرے کو کافر اور کافروں کو دوست ماننے لگے۔ جس سے مسلمانوں کا اتحاد پارہ پارہ ہوا ا...







