Monday, September 21

ایران کے لیے روانہ ہوگئے، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں متوقع

Mohsin Naqvi leaves for Iran for high-level meetings

اسلام آباد، 21 ستمبر 2026 (غفران): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق محسن نقوی کے دورۂ ایران میں دوطرفہ معاملات اور پاکستان اور ایران کی قیادت کے درمیان پہلے سے طے پانے والی مفاہمت پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں اور خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت کے تناظر میں ہو رہا ہے۔ محسن نقوی اس سے قبل بھی ایران کے متعدد دورے کر چکے ہیں، جبکہ اگست میں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ایران کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران پاکستانی اور ایرانی حکام نے علاقائی کشیدگی، ایران امریکا تنازع اور امن و استحکام کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔