Friday, November 27

پاکستان کی آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، ابتدائی دونوں میچز میں 3-0 سے کامیابی

Pakistan Make Winning Start at IBSF Team World Cup with Two 3-0 Victories

اسلام آباد، 27 نومبر 2026 (نوشین): پاکستان نے عمان میں جاری آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کر لی۔ 16 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں پاکستانی جوڑی محمد آصف اور اسجد اقبال نے عمان 1 کو مسلسل تین فریمز میں 72-30، 103-77 اور 89-34 کے اسکور سے شکست دی۔ دوسری جانب رانا عرفان اور مبشر رضا نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کو 88-30، 67-27 اور 77-24 کے اسکور سے 3-0 سے ہرایا۔ ٹورنامنٹ میں شریک 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں راؤنڈ رابن مرحلے کے اختتام پر ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔