Monday, September 21

صبا قمر نے ساتھی اداکار سے محبت ہونے کا انکشاف کر دیا

Saba Qamar Reveals She Once Fell in Love with Fellow Actor

لندن، 20 ستمبر 2026 (نیوز ڈیسک): پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی سال قبل ایک فلم میں ساتھ کام کرنے والے ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی۔ برطانیہ میں ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے بتایا کہ مذکورہ اداکار ان کے کسی ٹی وی ڈرامے میں شریک اداکار نہیں تھے بلکہ انہوں نے کئی سال قبل ایک فلم میں ان کے ساتھ کام کیا تھا۔ اداکارہ نے ساتھی اداکار کا نام ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب شادی شدہ ہیں اور وہ ان کا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ اس سے ان کے ازدواجی زندگی میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ صبا قمر نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر اپنی بھانجی سے بھی بات کی تھی، جس نے انہیں اداکار کو بھول کر زندگی میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی بھانجی کے مشورے سے اتفاق کیا اور ماضی کو پیچھے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ صبا قمر کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مذکورہ اداکار کی شناخت کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں، تاہم اداکارہ نے خود ان کا نام ظاہر نہیں کیا۔