Monday, September 21

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

Deepika Padukone, Ranveer Singh Welcome Second Baby Girl

ممبئی، 20 ستمبر 2026 (نوشین): بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ جوڑے نے 19 ستمبر کو مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے خوشخبری کا اعلان کیا، جس میں نومولود کے ننھے پاؤں کی تصویر شیئر کی گئی اور ’’ویلکم بیبی گرل‘‘ کے ساتھ 19 ستمبر 2026 کی تاریخ اور دپیکا، رنویر اور ان کی پہلی بیٹی دوا کے نام درج تھے۔ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور مداحوں نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں شادی کی تھی اور 8 ستمبر 2024 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی دوا کی پیدائش ہوئی تھی۔ جوڑے نے اپریل 2026 میں دوسری بار والدین بننے کی خوشخبری سنائی تھی، جبکہ بعد ازاں دپیکا، رنویر اور دوا کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ نومولود بیٹی کا نام تاحال عوامی طور پر ظاہر نہیں کیا گیا۔