Tuesday, November 3

پاکستان ٹائمز

کلعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی مالی معاؤنت کرنے والے دو سہولت کار سپر مارکیٹ سھراب گوٹھ سے گرفتار۔
Latest, پاکستان ٹائمز

کلعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی مالی معاؤنت کرنے والے دو سہولت کار سپر مارکیٹ سھراب گوٹھ سے گرفتار۔

کلعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی مالی معاؤنت کرنے والے دو سہولت کار سپر مارکیٹ سھراب گوٹھ سے گرفتار۔ گرفتار ملزمان کے نام (۱) حسن گل محسود (۲) بشیر احمد ہے۔ دونوں ملزمان کے نام دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر حکومت سندہ نے فورتھ شیڈول میں بھی نوٹیفائڈ ہیں ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی زر کثیر رقم برآمد ہوئ ہے۔ امیر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی ہدایت پر ملزمان نے فنڈنگ کی حاصل کردہ رقم میں سے 160000 روپے سے دو عدد خودکار جدید (برسٹڈ) 9ایم ایم پستول بھی خریدے تھے۔ دونوں پستول ملزمان کی نشاندہی پر بر آمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان سپر مارکیٹ علاقہ تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی لو ببیڈ ٹرک اڈہ چلا رہے تھے۔ اڈہ سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم سے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں ٹیرر فنڈنگ و اسلحہ...
وزیر اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی، گیٹس فاؤنڈیشن کا پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کا عزم
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

وزیر اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی، گیٹس فاؤنڈیشن کا پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کا عزم

وزیر اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی، گیٹس فاؤنڈیشن کا پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کا عزم اسلام آباد وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان کی موسمیاتی لچک پیدا کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق اسلام آباد میں فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس ،وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کی میزبانی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی موسمیاتی موافقت راؤنڈ ٹیبل کے دوران طے پایا۔ گول میز کانفرنس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی اور اس کی میزبانی این ڈی ایم اے کے چیئرپرسن لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کی۔ وزیر اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے بھی بل گیٹس کو موسمیاتی تبدیلی کے مختلف شعبہ جات...
پاکستان کا بین الاقوامی برادری سے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

پاکستان کا بین الاقوامی برادری سے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ

پاکستان نے دوبارہ اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان کے اندر اور باہر سے دہشت گردی کا خاتمہ بین الاقوامی برادری، افغانستان کے پڑوسی ممالک اور خود افغانستان کے لیے سب سے اہم ترجیح ہے۔ اگرچہ افغان عبوری حکومت (اے آئی جی) نے داعش (آئی ایس کے پی) کے خلاف جنگ میں کچھ پیش رفت کی ہے، لیکن القاعدہ، ٹی ٹی پی، ای ٹی آئی ایم، اور آئی ایم یو سمیت دیگر کئی دہشت گرد گروہ افغانستان میں اب بھی سرگرم ہیں۔ پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ ان گروپوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی تعمیل میں موثر اور مسلسل کارروائی کرے۔ آج افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر منیر اکرم نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کو دی گئی چھوٹ (empunity) کے خطرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرمایہ کاری، ...
اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے کراچی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 648 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
Latest, پاکستان ٹائمز

اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے کراچی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 648 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی.اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے کراچی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 648 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی پرواز پر جانیوالے مسافر شیراز نے مذکورہ منشیات اپنے دو بیگز میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پر بیگز سے منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی - ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا- Editor: Kamran Raja...
وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو صحرائی خطرے سے بچانے کے لیے پرعزم ہیں، معاون رومینہ خورشید
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو صحرائی خطرے سے بچانے کے لیے پرعزم ہیں، معاون رومینہ خورشید

پاکستان کے 68 فیصد سے زائد رقبے کو بنجر یا نیم بنجر کے طور پر درجہ بندی کیا گیا، ریگستانی ہونے کا خطرہ. ریگستانی پھیلنے سے پاکستان کی خوراک اور پانی کی سلامتی کو خطرہ ہے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ جیسا کہ عالمی برادری 17 جون کو صحرا بندی کا عالمی دن مناتی ہے، پاکستان - جسے پھیلتے ہوئے صحرائی اور بار بار آنے والی لیکن شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔ ریگستانی اور زمینی انحطاط کے خلاف جنگ میں ایک اہم موڑ۔ اتوار کو یہاں جاری اپنے پریس بیان میں، وزیر اعظم کے معاون نے کہا کہ اس سال کے عالمی یوم صحرائی 2024 کا تھیم، "بحالی، زمین، آب و ہوا"، موجودہ حکومت کے عزم اور بحالی کے ذریعے صحرا بندی سے لڑنے کے لیے زمینی کوششوں کی گہرائیوں سے گونجتی ہے۔ انحطاط شدہ زمینیں اور ماحولیاتی نظام، آب و ہوا کی لچک کو بڑھانا اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنا۔ رومین...
اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 3600 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
Latest, پاکستان ٹائمز

اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 3600 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی. اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 3600 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق بحرین کی پرواز پر جانیوالے مسافر محمد سعید نے مذکورہ منشیات دو ہاٹ پوٹس میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران ہاٹ پوٹس کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پر اِن میں سے منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیاEditor: Kamran Raja...
ملکی ایئرپورٹس پر عیدالاضحیٰ پر صفائی کے  حوالے سے اگاہی مہم جاری
Latest, پاکستان ٹائمز

ملکی ایئرپورٹس پر عیدالاضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے اگاہی مہم جاری

ملکی ایئرپورٹس پر عیدالاضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے اگاہی مہم جاری. کراچی ، لاہور، اسلام آباد ، ملتان، فیصل آباد، اسکرو سمیت دیگر ایئرپورٹس پر آگاہی بینزر آویزاںایئرپورٹس کے اطراف کچرا، قربانی کی باقیات پر پرندے لپکتے ہیں جو جہازوں کے لئے خطرہ ہیں. ایئرپورٹس کے قریب مساجد میں عیدالاضحیٰ پر صفائی کے اہتمام کے لئے علاقہ مکینوں سے خصوصی اپیل سول ایویشن اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے آگاہی انیمیشن ویڈیو بھی جاری کردی. آگاہی مہم کا مقصد عیدالاضحیٰ کے دوران قربانی کی باقیات کو ٹھیک طریقے سے ٹھکانے لگانے کی ترغیب دینا ہے مہم کا مقصد ائیرپورٹ کے قریب آبادیوں میں صفائی کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا ہے. مہم میں اجاگر کیا جارہاہے کہ پرندوں کا جہازوں سے ٹکرانا بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہےSub Editor: Ghufran...
شمالی وزیرستان برگیڈ کمانڈر غلام خان اور بارڈر پر رہائش پذیر منقسم قبائل کے مابین جرگہ،بارڈر کراسنگ کے حوالے سے اقدامات
Latest, پاکستان ٹائمز

شمالی وزیرستان برگیڈ کمانڈر غلام خان اور بارڈر پر رہائش پذیر منقسم قبائل کے مابین جرگہ،بارڈر کراسنگ کے حوالے سے اقدامات

میرانشاہ جنرل آفیسر کمانڈنگ سیون ڈویژن میجر جنرل انجم ریاض کی ہدایت پر شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں برگیڈ کمانڈر غلام خان بریگیڈیئر عثمان اور شمالی وزیرستان کے بارڈر پر رہائش پذیر منقسم قبائل کے ملک و مشران کے مابین جرگہ ہوا جرگہ میں کرنل سٹاف کرنل عزیز اور اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ خالد عمران نے بھی شرکت کی ۔ جرگے کی سربراہی ممتاز قبائلی رہنما ملک رحیم محمد کابل خیل کر رہے تھے جرگے میں کثیر تعداد میں قبائلی رہنما اور ملکانان نے شرکت کی ۔ جرگے میں پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان کے غلام خان بارڈر ٹرمینل سے کراسنگ کیلئے دستاویزی نظام کے نفاذ، افغانستان میں رہنے والے منقسم قبائل کے ڈومیسائل ہولڈرز کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تیاری کے لیے درپیش مشکلات کے حل کے لیے موثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  Editor: Kamran Raja...
پشاور ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار وہیل چیئر ٹینس کوچنگ سرگرمی کا پشاور سپورٹس کمپلیکس قیوم سٹیڈیم پشاور خیبر پختونخواہ میں افتتاح ہوا۔
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پشاور ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار وہیل چیئر ٹینس کوچنگ سرگرمی کا پشاور سپورٹس کمپلیکس قیوم سٹیڈیم پشاور خیبر پختونخواہ میں افتتاح ہوا۔

پشاور ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار وہیل چیئر ٹینس کوچنگ سرگرمی کا پشاور سپورٹس کمپلیکس قیوم سٹیڈیم پشاور خیبر پختونخواہ میں افتتاح ہوا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد خالد رحمانی کے مطابق، پی ٹی ایف نے کراچی، میرپورخاص اور پشاور میں تین طویل دورانیے کے وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کراچی اور میرپورخاص میں گزشتہ ہفتے کیمپوں کا افتتاح کیا گیا۔ تینوں کیمپ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے وہیل چیئر ٹینس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقد کیے جا رہے ہیں ۔ رحمانی نے مزید کہا کہ یہ انتہائی قابل تعریف ہے کہ جناب عمر ایاز، نائب صدر کے پی ٹینس ایسوسی ایشن نے افتتاحی دن 40 وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں (22 مرد اور 18 خواتین) کو اکٹھا کیا۔ مہمان خصوصی وزیر کھیل خیبرپختونخوا فخر جہاں باچا اور حاجی ملک عمر دراز خلیل نے وہیل چیئر اقدام پروگرام کا اف...
یو این ٹورزم کی نمائندہ اون جی تائی کی رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات۔
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

یو این ٹورزم کی نمائندہ اون جی تائی کی رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات۔

یو این ٹورزم کی نمائندہ اون جی تائی کی رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات۔ اون جی تائ کا کہنا تھا کہہ پاکستان بے پناہ ٹورزم پو ٹینشل رکھتا ہے۔  پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور اس میں سیاحت کےفروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہاکہ پاکستان یو این ٹورزم میں اپنا کردار ادا کرےگا۔  پاکستان کےٹورزم سے منسلک تمام اداروں کو یو این ٹورزم کے ساتھ کونیکٹ کریں گے۔ پاکستان میں سیاحت کافروغ ،ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔  Editor: Kamran Raja...