اوپن سندھ پکلبال چیمپئن شپ 2026 کا کراچی میں شاندار آغاز
کراچی، 4 اگست 2026 (کامران راجہ): سندھ پکلبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اوپن سندھ پکلبال چیمپئن شپ 2026 کا آغاز منی اسپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں ہوگیا۔ دو روزہ چیمپئن شپ یکم سے 2 اگست تک جاری رہے گی، جس میں سندھ بھر سے کھلاڑی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 22 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جن میں 10 خواتین اور 12 مرد کھلاڑی شامل ہیں۔ مقابلے مردوں اور خواتین کے سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کی مختلف کیٹیگریز میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔
چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منی اسپورٹس کمپلیکس میں نئے پکلبال کورٹ کا بھی افتتاح کیا گیا، جو صوبے میں اس تیزی سے مقبول ہونے والے کھیل کے فروغ اور جدید کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں اور کراچی اسٹوڈن...









