نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا وزارت خارجہ آمد پر پرتپاک استقبال
اسلام آباد، 6 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا پاکستان کے سرکاری دورے کے آغاز پر وزارت خارجہ میں پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنما جلد پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات، پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے و دنیا کی تازہ صورتحال پر خیالات کا تبادلہ متوقع ہے۔ سیکریٹری جنرل کا یہ دورہ عالمی امن، سلامتی، ترقی اور کثیرالجہتی تعاون کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کے روابط کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔...









