Sunday, November 22

بحرین پر ایرانی حملوں میں پاکستانی شہری سمیت دو افراد زخمی

Two Wounded in Iranian Attacks on Bahrain, Including Pakistani Resident

اسلام آباد، 22 نومبر 2026 (غفران): بحرین کی وزارت داخلہ نے اتوار کو بتایا ہے کہ ایران کے حملوں میں پاکستانی شہری سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق زخمیوں میں معذوری کا شکار بحرینی شہری اور ایک پاکستانی رہائشی شامل ہیں۔ بحرینی شہری کی حالت مستحکم ہے جبکہ پاکستانی شہری کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ اس سے قبل ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک صنعتی تنصیب میں آگ لگ گئی تھی، جس سے املاک کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں رفاع اور عوالی کے فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے امریکہ کے دو پیٹریاٹ فضائی دفاعی ریڈار تباہ کردیے ہیں۔ ادھر آئی آر جی سی نے اعلان کیا کہ اس نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں امریکی ایم کیو ون سی ای آر ڈرون مار گرایا ہے۔ ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق یہ ایران کی جانب سے مار گرایا جانے والا بیسواں امریکی ڈرون تھا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ اس نوعیت کا چوتھا واقعہ ہے۔