
کراچی،14 اپریل 2026(کامران راجہ):مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی جی ذیشان سعید سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے گردونواح کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے حوالے سے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
ڈی جی ذیشان سعید نے شہر کراچی کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے مئیر کراچی کی کاوشوں کو سراہا۔
اجلاس میں ایئرپورٹ کے اطراف عوامی سہولیات کے حوالے سے سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی مفید تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف تزئین و آرائش کے لیے مئیر کراچی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔