بلوچستان کے سیاستدانوں کی شہریوں، خواتین اور بچوں پر حملوں کی مذمت
کوئٹہ، 16 اگست 2026 (غفران): بلوچستان کی خواتین سیاستدانوں نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے شہریوں، خواتین اور بچوں پر مبینہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبے میں دہشت گردی اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولا اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی مشیر مینہ مجید بلوچ نے کہا کہ مبینہ طور پر مسلح افراد ایک گھر میں داخل ہوئے اور 50 سالہ بی بی حنیفہ اور ان کی 17 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مینہ مجید بلوچ نے کہا کہ جن عناصر کو انہوں نے ’’فتنہ الہندوستان‘‘ سے وابستہ قرار دیا، وہ شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے میں امن، ترقی، خوشحالی اور تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ...




