صدر پیزشکیان کا اقوام متحدہ میں خطاب، ایران کے ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
نیویارک، 24 ستمبر 2026 (غفران): ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل پر ایران کے خلاف جنگ اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے اور کہا کہ ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ پیزشکیان نے خطاب کے آغاز میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور مناب کے ایک اسکول پر امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تصاویر پیش کیں، جبکہ ان کے خطاب کے دوران امریکی نمائندے جنرل اسمبلی سے باہر چلے گئے۔ ایرانی صدر نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے تنازع کے دوران خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا اور اسکولوں، اسپتالوں اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے، جبکہ ایران میں بچوں کے خلاف کلسٹر بم استعمال کیے گئے۔ انہوں نے امریکا پر ایران کو دہشت گرد ریاست قرار دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ پیزشکیان نے امریکا اور اسرائیل پر بین الاقوامی قوانی...




