Thursday, September 24

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا وائٹ ہاؤس میں استقبال، ’عظیم دوستی‘ کو سراہا

dailypakistantimesnews,thepakistantimes.newsk,thepakistantimes.net, daily pakistan times.com

واشنگٹن، 24 ستمبر 2026 (غفران): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ کا وائٹ ہاؤس میں پرتکلف استقبال کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے تعلقات کو باہمی احترام اور دونوں ممالک کے مفادات پر مبنی ’’عظیم دوستی‘‘ قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنما مصنوعی ذہانت، سکیورٹی، ٹیکنالوجی اور سپر انٹیلی جنس سمیت اہم امور پر بات چیت کریں گے اور ان شعبوں میں کیے جانے والے فیصلوں کے عالمی امن اور خوشحالی پر طویل مدتی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین اور امریکا کے پاس مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے فائدے کے لیے ترقی دینے اور اس کا مؤثر انتظام کرنے کی صلاحیت اور ذمہ داری دونوں موجود ہیں، جبکہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی انسانی کنٹرول میں رہے۔ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ذاتی طور پر شی جن پنگ کا استقبال کیا، جو چھ دہائیوں سے زائد عرصے میں پہلی بار تھا کہ کسی امریکی صدر نے وہاں کسی غیر ملکی سیاسی رہنما کا استقبال کیا۔ شی جن پنگ کے دورے میں اوول آفس میں مذاکرات، فوجی تقریب، ریاستی ضیافت اور دیگر رسمی سرگرمیاں شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کی صورتحال اور تائیوان سے متعلق کشیدگی پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ تجارتی تعلقات بھی اہم موضوع رہیں گے، جبکہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری تجارتی جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے قریبی تعلقات پر زور دیے جانے کے باوجود ملاقات سے کسی بڑے پیش رفت کی توقع نہیں کی جا رہی اور اسے امریکا اور چین کے درمیان وسیع تر استحکام برقرار رکھنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔