Thursday, September 24

پاکستان، مالدیپ کا علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

Pakistan, Maldives discuss regional security and stronger bilateral cooperation

راولپنڈی، 24 ستمبر 2026 (کامران راجہ): مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر عبدالرؤف عبداللہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ عبدالرؤف عبداللہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔