واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں قائداعظم کے مجسمے کی رونمائی
واشنگٹن، 16 اگست 2026 (غفران): بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں مستقل طور پر نصب کر دیا گیا ہے، جس کی رونمائی پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں کی گئی۔ مجسمے کی رونمائی امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جمعہ کے روز سفارتخانے میں منعقدہ تقریب کے دوران کی۔ تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان، سفارت کاروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔قائداعظم کا یہ مجسمہ ہیوسٹن میں قائم قائداعظم فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے کو تحفے کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور اسے سفارتخانے میں مستقل طور پر نصب کیا گیا ہے۔مجسمے کی تنصیب ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان رواں سال قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش منانے کی تیاری کر رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر رضوان سعید شیخ نے قیامِ پاکستان...

