Wednesday, May 13

پاکستان ٹائمز

نادرا کے زیراہتمام مالیاتی شعبے سے وابستہ اداروں کی کانفرنس کا انعقاد، پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک کے نمائندوں کی شرکت
Latest, پاکستان ٹائمز

نادرا کے زیراہتمام مالیاتی شعبے سے وابستہ اداروں کی کانفرنس کا انعقاد، پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک کے نمائندوں کی شرکت

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے زیراہتمام مالیاتی شعبے سے وابستہ اداروں کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک اور اس شعبے سے وابستہ دیگر کمپنیوں اور اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نادرا ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ کانفرنس کے شرکاء میں ڈیجیٹل بینکوں، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز، نان بینکنگ فنانشل انسٹی ٹیوشنز اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے نمائندے شامل تھے۔ کانفرنس کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے باہمی اشتراک کے لئے آئندہ لائحہ عمل کا جائزہ لینا تھا تاکہ ملک میں مالی شمولیت کا دائرہ وسیع کیا جا سکے، دھوکہ دہی کے خطرات کو دور کیا جا سکے اور مضبوط شناختی نظام کی مدد سے مالیاتی شعبے کے لئے محفوظ اور فعال ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا نے ڈیجیٹل سرگرمیوں میں سائبرسکیورٹی اور شہریوں ک...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون کے مابین خیبر پختونخواہ کے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سماجی تحفظ ، ڈیجیٹل خواندگی اور سکل ڈویلپمنٹ کیلئے شراکت داری پر اتفاق
Latest, پاکستان ٹائمز

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون کے مابین خیبر پختونخواہ کے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سماجی تحفظ ، ڈیجیٹل خواندگی اور سکل ڈویلپمنٹ کیلئے شراکت داری پر اتفاق

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون کے مابین خیبر پختونخواہ کے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سماجی تحفظ ، ڈیجیٹل خواندگی اور سکل ڈویلپمنٹ کیلئے شراکت داری پر اتفاق سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون کے ایک وفد سے ملاقات کی جس کی سربراہی پراجیکٹ کی سربراہ جوہانا نویس کر رہی تھی۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) میں سماجی تحفظ کی خدمات کو وسعت دینے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کریں۔ ملاقات کے دوران دونوں تنظیموں کے درمیان موبائل رجسٹریشن وینز کی تعیناتی کے ذریعے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے، سابق فاٹا اورخیبرپختونخواہ کے دیگر دور دراز قبائلی علاقوں میں غریب و مستحق افراد کے لیے بی آئی ایس پی کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے، ڈائنامک رجسٹریشن سینٹرز کی توسیع اور مستحق خواتین میں...
انسانی اسمگلنگ کو حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں دیکھا جائے
Latest, پاکستان ٹائمز

انسانی اسمگلنگ کو حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں دیکھا جائے

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق ایچ آر سی پی نے اپنی حال ہی میں جاری کرده رپورٹ "خطرناک سفر: پاکستان میں انسانی اسمگلنگ" کے ذریعے بے ضابطہ مہاجرین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب فوری توجہ دلائی ہے۔ یہ رپورٹ ممتاز فخرالدین جی. ابراہیم فیلوشپ کے تحت تیار کی گئی ہے۔ رپورٹ میں انسانی اسمگلنگ کو محض ایک بین الاقوامی جرم کے بجائے انسانی حقوق کی ایک سنگین خلاف ورزی کے طور پر بیان کیا گیا ہے کیونکہ انسانی اسمگلنگ کے شکار افراد کو تشدد، بھتہ خوری، زیادتی، بلیک میلنگ، قید اور یہاں تک کہ موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے ذریعے بے ضابطہ ہجرت عموماً معاشی مجبوری کا نتیجہ ہوتی ہے۔ تاہم یہ عمومی تاثر کہ مہاجرین غیر قانونی طور پر سرحدیں عبور کرنے کا انتخاب خود کرتے ہیں اور یوں سفر کی مشکلات اور استحصال کو قبول کرلیتے ہیں، کی وجہ سے انسانی اسمگلنگ کو دیگر اس...
بلوچستان میں ہونے والے حملوں پر امریکی سفارتخانہ کے ترجمان جاناتھن لالی کا بیان
Latest, پاکستان ٹائمز

بلوچستان میں ہونے والے حملوں پر امریکی سفارتخانہ کے ترجمان جاناتھن لالی کا بیان

بلوچستان میں ہونے والے حملوں پر امریکی سفارتخانہ کے ترجمان جاناتھن لالی کا بیان. امریکہ گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں سیکورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور موسٰی خیل میں تیئس معصوم شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔ ہمارے دل گزشتہ روز کے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے لیے غمزدہ ہیں۔ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔  Sub Editor: Ghufran...
وزیراعظم سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیراعظم سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات

وزیراعظم سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بری افواج کے کمانڈر کی ملاقاتچین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی بری افواج کے کمانڈر، جنرل لی چیاؤ منگ (General Li Qiaoming) نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان آمد پر جنرل لی کا خیرمقدم کیا ۔ جنرل لی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک تعلقات ہیں اور دونوں ممالک قابل اعتماد دوست ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو پاکستان میں وسیع عوامی، سیاسی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے جو دونوں ممالک کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے عسکری سطح پر تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔ جنرل لی نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ک...
ملک میں صنعتی پیمانے پر توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں میں انقلاب لانے اور توانائی کی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے ایک پائیدار حل اور اہم اقدام۔
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

ملک میں صنعتی پیمانے پر توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں میں انقلاب لانے اور توانائی کی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے ایک پائیدار حل اور اہم اقدام۔

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ صنعتی پیمانے پر انرجی سٹوریج بطور سروس ایک ابھرتا ہوا ماڈل ہے، جہاں انرجی سٹوریج سسٹم صارفین کو ایک سروس کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ''انڈسٹری - فرسٹ انرجی سٹوریج بطور سروس پروجیکٹ'' کی افتتا حی ا ور دستخطی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم کی ماحولیاتی معاون نے کہا، ''ملک کے پہلے منصوبے کے ساتھ، ہم آج ایک ایسے سفر کا آغاز کر رہے ہیں جو نہ صرف ہمارے ملک کی تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد دے گا بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کرے گا۔ محترمہ عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ''یہ اہم اقدام موجودہ حکومت کے جدید توانائی کے حل کو مربوط کرنے اور ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور لوگوں کو اس کی فراہمی کے لیے ...
اگست 2024، کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنےکا مہینہ، قوم پیرا اولمپکس میں ایک اور شاندار تمغے کے لئے تیار ہو جائے، ڈی جی پی ایس بی سے حیدر علی کی ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

اگست 2024، کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنےکا مہینہ، قوم پیرا اولمپکس میں ایک اور شاندار تمغے کے لئے تیار ہو جائے، ڈی جی پی ایس بی سے حیدر علی کی ملاقات

پاکستان کے مشہور پیرالمپین حیدر علی نے 2024 پیرالمپک گیمز پیرس کے لیے اپنی تیاریوں کو مکمل کر لیا ہے، اور قوم کو ایک اور شاندار تمغے کی امید ہے۔ چیئرمین پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے معروف پیرااولمپین حیدر علی نے جِناح اسٹیڈیم، اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں رواں ماہ کے آخر میں پیرس میں ہونے والی پیرا اولمپکس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی پی ایس بی نےاور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ایس بی نے حیدر علی کے لیے اسلام آباد میں ایک خصوصی تربیتی کیمپ قائم کیا ہے اور ان کے ہوائی ٹکٹ، یومیہ الاؤنس، اور یونیفارم کے اخراجات بھی فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان کے معروف پیرالمپین حیدر علی نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ حیدر علی کی کامیابیوں کا سفر 2008 میں چین میں ہونے والے پیرالمپک گیمز سے شروع ہوا، جہاں انہو...
 وادی کیلاش میں جاری اچھاؤ(اچھل) فیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر۔
Latest, پاکستان ٹائمز

 وادی کیلاش میں جاری اچھاؤ(اچھل) فیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر۔

 وادی کیلاش میں جاری اچھاؤ(اچھل) فیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر۔  ضلع چترال کی کیلاشی برادری ہر سال 20 اگست سے 23 اگست تک اچھاؤ (اچھل)تہوار مناتی ہے۔  تہوار موسم گرما میں فصلوں اور پھلوں کی کٹائی کیلئے اچھے شگون کے طور پر منایا جاتا ہے۔  خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے ٹورازم پولیس نے فیسٹیول کے دوران ڈیوٹی سر انجام دی۔  خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کیلئے بمبوریت کیمپنگ پاڈز کھولے گئے۔  تہوار میں مختلف رسومات اونچی قربان گاہوں اور مخصوص جگہوں پر ادا کی جاتی ہیں۔  اوچھل تہوار کیلاش کی وادی رمبور اور بمبوریت میں منایا گیا۔  Editor : kamran Raja...
امریکہ میں متعین ہونے والے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ کر اپنی سفارتی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں
Latest, پاکستان ٹائمز

امریکہ میں متعین ہونے والے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ کر اپنی سفارتی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں

امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے باقاعدہ طور پر اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیںسفیر پاکستان نے سفارت خانے میں مصروف دن گزارا، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور افسران سے ملاقات.  امریکہ میں واقع چاروں پاکستانی قونصلیٹ کے سربراہان سے بھی ملاقات.  ہمہ جہتی پاک امریکہ تعلقات کا فروغ، معاشی و عوامی روابط کی بہتری اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اولین ترجیح قرار.  نتائج پر مبنی سفارت کاری کے لئے تمام توانائیاں برؤے کار لانے کی ہدایت امریکہ میں متعین ہونے والے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ کر اپنی سفارتی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔ سفیر پاکستان نے سفارت خانے میں مصروف دن گزارہ ۔ انہوں نے سفارت خانے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور افسران سے تفصیلی ملاقات کی۔ بعد ازاں مختلف شعبوں کے سربراہان نے سفیر پاکستان کو اپنے دائرہ کا...
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جمہوریہ بیلاروس کے صدر سے ملاقات: کشمیر، فلسطین اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت
Latest, پاکستان ٹائمز

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جمہوریہ بیلاروس کے صدر سے ملاقات: کشمیر، فلسطین اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت

  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مہذب دنیا کی فوری توجہ کی منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جدید دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم فلسطین عوام کی نسل کشی کے مترادف ہیں۔ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے دنیا میں تمام تر تنازعات کو بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسپیکر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے ہونے والے نقصانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان صفہ اول میں ش...