آزاد کشمیر کے وزیراعظم گلانی کا خطے بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا اعلان
مظفرآباد، 30 اگست 2026 (غفران): آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گلانی نے خطے بھر میں انٹرنیٹ سروسز دو روز کے اندر بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں تعلیمی اداروں کو ترجیح دی جائے گی۔ وزیراعظم گلانی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ سینٹرل پریس کلب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال کی جائیں گی تاکہ شہریوں اور اداروں کو مواصلاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی 48 گھنٹوں کے اندر مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا۔ رواں سال کے آغاز میں کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی کی 12 مہاجر نشستیں ختم کرنے کے مطالبے پر ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل کر دی گئی تھیں۔ بعد ازاں آزاد کشمیر حکومت نے جوائنٹ عوام...









