مصنوعی ذہانت کے ذریعے چہرے کے غیر مجاز استعمال پر نیہا شرما کا قانونی کارروائی کا انتباہ
ممبئی، 18 اکتوبر 2026 (غفران): بھارتی اداکارہ نیہا شرما نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے ان کے چہرے اور شخصیت کی غیر مجاز تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے ان افراد سے فوری طور پر ایسا مواد بنانا بند کرنے کا مطالبہ کیا جو ان کی اجازت کے بغیر اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ان کی شکل و صورت پر مبنی تصاویر یا ویڈیوز تیار کر رہے ہیں۔ نیہا شرما نے پہلے سے شائع شدہ ایسے مواد کو ہٹانے اور مستقبل میں ان کی شناخت استعمال کرتے ہوئے مزید تصاویر یا ویڈیوز بنانے، ان میں ترمیم کرنے یا انہیں پھیلانے سے گریز کرنے پر بھی زور دیا۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اپنی شخصیت اور چہرے کے غلط استعمال، نامناسب انداز میں پیش کیے جانے یا اپنی سا...




