برطانیہ کی ایک لاکھ اسٹریٹجک ریزروسٹ اہلکاروں کو ممکنہ طلبی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
لندن، 26 نومبر 2026 (کامران راجہ): برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے تقریباً ایک لاکھ اسٹریٹجک ریزروسٹ اہلکاروں کو خطوط ارسال کرتے ہوئے ممکنہ فوجی طلبی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ ملک بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے دفاعی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرد جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں ریزروسٹ اہلکاروں کو خطوط بھیجے گئے ہیں، جن میں انہیں رضاکارانہ طور پر فوجی تربیت اور مشقوں میں حصہ لینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ برطانوی بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کے دستخط شدہ ان خطوط میں اہلکاروں سے رابطے کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ اپنی موجودہ ملازمتوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی رائل ایئر فورس اپنے طیاروں کو رات ...




