Thursday, November 26

بنگلہ دیشی اسپیکر کا بھارت پر 1971 میں پاکستان کو کمزور کرنے کا الزام

1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد کرنے کے بجائےپاکستان کو کمزور کیا: بنگلہ دیشی اسپیکر

اسلام آباد، 26 نومبر 2026 (کامران راجہ): بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد نے کہا ہے کہ 1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد کرنے کے بجائے پاکستان کو کمزور کرنے میں کردار ادا کیا۔ اسلام آباد میں پاکستانی پارلیمنٹ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 برس کے دوران بنگلہ دیش اپنے ہمسایہ ملک پر انحصار کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی پر انہیں جیل جانا پڑے گا اور بھارت کی جانب سے حوالگی سے انکار پر ڈھاکا عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرسکتا ہے۔ عوامی لیگ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جماعت پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ حافظ الدین احمد نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا اور پاکستان بنگلہ دیش تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے بنگلہ دیشی امیدوار کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔