Thursday, November 26

ایران امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا: صدر پزشکیان

Iran Will Not Bow to US and Israeli Pressure, Says President Pezeshkian

تہران، 26 نومبر 2026 (غفران): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے دباؤ یا جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، جبکہ بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق صوبہ رضوی خراسان کے دورے کے دوران صدر پزشکیان نے کہا کہ ایرانی عوام اپنے ملک کے دفاع کے لیے آخری دم تک کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں، فوجی دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود ایران نے ترقی کا سفر جاری رکھا ہے۔ ان کا الزام تھا کہ مخالف قوتیں معاشی پابندیوں میں اضافہ اور داخلی اختلافات کو ہوا دے کر ایران کی ترقی روکنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے ملک کی موجودہ ’’نہ جنگ نہ امن‘‘ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے لازمی نہیں کہ جنگ کا راستہ اختیار کیا جائے۔