پاکستان اور اسپین کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد، 4 اگست 2026 (غفران): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد میں پاکستان میں اسپین کے سفیر کارلوس آراگون سے ملاقات کی، جس میں اعلیٰ تعلیم، زراعت، کھیلوں اور انسانی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اسپین کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں اسپین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان کے بین الاقوامی جامعات کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلیمی روابط کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی آف نارووال اور یونیورسٹی آف گراناڈا کے درمیان تعاون کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کا مسودہ ...









