پاکستان مسلم لیگ قیوم کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، سید ثقلین عباس بخاری، پارٹی کے نئے صدر منتخب
پاکستان مسلم لیگ قیوم کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری جنرل اکرم ندیم کی صدارت میں شروع ہوا۔ پارٹی کی سی ڈبلیو سی کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شریک تمام ممبران انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ پارٹی صدر کے لیے نامزد امیدوار سید ثقلین عباس بخاری کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں تمام ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے سید ثقلین عباس بخاری کی حمایت کی۔ یہ انتخابی عمل پارٹی کے سابق صدر سید فقیر حسین بخاری کے انتقال کے بعد عمل میں لایا گیا۔ نو منتخب صدر کے انتخاب کے بعد مرحوم صدر سید فقیر حسین بخاری کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
بعد میں اجلاس کی صدارت پارٹی کے نو منتخب صدر سید ثقلین عباس بخاری نے سنبھالتے ہوئے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبران سے خطاب میں کہا کہ میں تمام ممبران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی کی صدارت کی ذمہ داری مجھے سونپی...









