Wednesday, October 7

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

Pakistan Navy Seizes Narcotics Worth $96 Million in Arabian Sea

راولپنڈی، 7 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے بحیرہ عرب میں تعیناتی کے دوران پاکستانی ساحل سے دور دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ کارروائیوں کے دوران دو دھاؤں کو روکا گیا اور ان کے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلوگرام آئس اور 2 ہزار کلوگرام حشیش/کینابس برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 96 ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ ضبط شدہ منشیات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مزید تلفی اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ کامیاب کارروائیاں پاک بحریہ کی سمندری حدود میں مسلسل موجودگی، چوکسی اور علاقائی بحری سلامتی کے عزم کے ساتھ ساتھ سمندر میں غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کی عکاسی کرتی ہیں۔