سعودی عرب کے شہر مدینہ کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش کی عرب ممالک کی شدید مذمت
اسلام آباد، 6 نومبر 2026 (کامران راجہ): قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے علاقے مدینہ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے مطابق اس کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل کو فضا ہی میں تباہ کر دیا، جبکہ مملکت کے مشرقی صوبے میں حوثیوں کا ایک ڈرون بھی مار گرایا گیا۔ قطر کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اس کوشش کو مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے، شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے، سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی قرار دیا۔ وزارت نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس کی خودمختاری، سلامتی، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام جائز اقدامات کی حمایت کی۔ کویت کی وزارت خارجہ نے بھی مسلسل حملوں ...




