Friday, November 27

پاکستان ٹائمز

وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر مشاورت
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر مشاورت

لاہور، 23 اگست 2026 (نوشین): وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امرا پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اہم سیاسی معاملات اور حکومت کی آئندہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ اتحاد اور اس کے سیاسی اثرات بھی ملاقات میں زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور سامنے آنے والی سیاسی پیش رفت سے نمٹنے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ملاقات کو مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے درمیان اہم قومی اور سیاسی...
راولپنڈی کے لیے بڑے واٹر سپلائی منصوبے کی پنجاب حکومت سے منظوری
Latest, پاکستان ٹائمز

راولپنڈی کے لیے بڑے واٹر سپلائی منصوبے کی پنجاب حکومت سے منظوری

راولپنڈی، 23 اگست 2026 (غفران): پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے ایک بڑے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ڈڈوچہ ڈیم پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر سپلائی سسٹم تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد راولپنڈی شہر اور کینٹونمنٹ علاقوں کو روزانہ 3 کروڑ 50 لاکھ گیلن اضافی پانی فراہم کیا جائے گا۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 36 ارب روپے ہے اور اسے دسمبر 2029 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کے کمشنر کے مطابق ڈڈوچہ ڈیم سے روزانہ 35 ملین گیلن صاف پانی سپلائی سسٹم میں شامل کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ ڈیم کی تکمیل کے بعد واسا (WASA) ٹرانسمیشن لائن اور واٹر سپلائی نیٹ ورک پر کام کرے گا۔ ڈڈوچہ ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیاں 92 فیصد مکمل ہوچکی ہیں اور یہ منصوبہ محکمہ آبپاشی پنجاب کے تحت تعمیر کی...
نجی حج اسکیم 2027 کے لیے ادائیگیوں کا عمل شروع
Latest, پاکستان ٹائمز

نجی حج اسکیم 2027 کے لیے ادائیگیوں کا عمل شروع

اسلام آباد، 23 اگست 2026 (نوشین): وزارت مذہبی امور نے نجی حج اسکیم 2027 کے درخواست گزاروں سے واجبات کی وصولی کا عمل شروع کردیا ہے اور عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ تمام بکنگ اور ادائیگیاں سرکاری حج پورٹل اور پاک حج ایپ کے ذریعے مکمل کریں۔ وزارت کے مطابق درخواست گزار ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے مجاز حج آرگنائزر کا انتخاب اور اپنی پسند کا حج پیکیج منتخب کرسکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج کمپنیوں کو عازمین سے براہ راست ادائیگیاں وصول کرنے کی اجازت نہیں۔ نجی حج اسکیم کے تحت تمام مالی لین دین سرکاری حج پورٹل کے ذریعے ہی کیا جائے گا۔ عازمین حج کو غیر مجاز ایجنٹس یا افراد کو رقم دینے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ سرکاری نظام سے ہٹ کر کی جانے والی کسی بھی لین دین کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی ذمہ داری درخواست گزار پر ہوگی۔ وزارت نے عازمین کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ حج...
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
Latest, پاکستان ٹائمز

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

لاہور، 23 اگست 2026 (غفران): جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے پٹرولیم لیوی کے خلاف 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنا ہوگی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد بہترین انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور حکومت کو ہر صورت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی مافیا کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کرسکتا، عوام آگے بڑھیں اور جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بھی کھاد مناسب قیمتوں پر دستیاب نہیں، جبکہ سرکاری افسران ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے مہنگی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دھرنا ختم کرنے کے حوالے ...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی پر بات چیت کے لیے تہران کا دورہ
Latest, پاکستان ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی پر بات چیت کے لیے تہران کا دورہ

اسلام آباد 23 اگست 2026 (کامران راجہ): چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل عام منیر پیر کو ایران کے دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات کی تصدیق کی ہے. اسماعیل بقائی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ دورے کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر گفتگو متوقع ہے۔ دریں اثنا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران بدستور ایسی صورتحال میں ہے جسے وہ جنگ کی ح...
اسحاق ڈار کا کل سے پانچ روزہ دورۂ برطانیہ
Latest, پاکستان ٹائمز

اسحاق ڈار کا کل سے پانچ روزہ دورۂ برطانیہ

اسلام آباد,23 اگست ,2026 (کامران راجہ): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر سے برطانیہ کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ دورے کے دوران اسحاق ڈار برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ اور دفتر خارجہ، دولت مشترکہ و ترقی کے وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈاؤٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔نائب وزیراعظم برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوگی۔ اسحاق ڈار کے دورے کے ایجنڈے میں صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانی عملے کا معاملہ بھی اہمیت کا حامل ہوگا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وہ اس معاملے پر عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے اور پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی ک...
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز 18 وکٹیں، آسٹریلیا کو 101 رنز کی برتری
Latest, پاکستان ٹائمز

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز 18 وکٹیں، آسٹریلیا کو 101 رنز کی برتری

میکے، 22 اگست 2026 (نیوز ڈیسک): آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 101 رنز کی پہلی اننگز کی برتری حاصل کرلی، جبکہ انتہائی سنسنی خیز دن کے دوران مجموعی طور پر 18 وکٹیں گریں اور فاسٹ باؤلرز کا راج رہا۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور ان کے فاسٹ باؤلرز نے فوری طور پر بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ آسٹریلیا نے ڈارون میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں نو وکٹوں سے حیران کن شکست کے بعد شاندار واپسی کی کوشش کی۔ مچل اسٹارک نے سوئنگ اور سیم باؤلنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے صبح کے سیشن میں صرف 22 گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 10 اوورز میں 12 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلہ دیش کو محض 64 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ بنگلہ دیش اپنی کم ترین ٹیسٹ اننگز 43 رنز سے بچ گیا، جو اس نے 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی تھی۔ آخری وکٹ کی 25 رن...
جارج رسل نے ڈچ گراں پری کی اسپرنٹ ریس جیت لی
Latest, پاکستان ٹائمز

جارج رسل نے ڈچ گراں پری کی اسپرنٹ ریس جیت لی

ایمسٹرڈیم، 22 اگست 2026 (نوشین): مرسڈیز کے ڈرائیور جارج رسل نے ہفتے کو ڈچ گراں پری کی اسپرنٹ ریس میں شاندار کامیابی حاصل کرلی، جہاں انہوں نے پول پوزیشن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈرائیورز چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم کے ساتھی کمی انتونلی سے فاصلہ کم کرلیا۔ رسل نے ریس کے آغاز پر شاندار انداز میں گاڑی دوڑائی اور 24 لیپس پر مشتمل اسپرنٹ ریس کے دوران اپنی برتری برقرار رکھی۔ انہوں نے فیراری کے چارلس لیکلیرک کو 1.36 سیکنڈ کے فرق سے پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریس کا سب سے دلچسپ مقابلہ چارلس لیکلیرک اور موجودہ عالمی چیمپئن لینڈو نوریس کے درمیان دیکھنے کو ملا۔ 18ویں لیپ میں لیکلیرک نے سیدھی پٹی پر شاندار اوور ٹیک کرتے ہوئے میک لارن ڈرائیور کو پیچھے چھوڑ دیا اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ لینڈو نوریس نے ریس کے دوران اپنی میک لارن کے پچھلے حصے میں مسائل کی شکایت کی، تاہم وہ تیسرے نمبر پر ریس مکمل...
ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کے نام کئی ناخوشگوار ریکارڈ
Latest, پاکستان ٹائمز

ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کے نام کئی ناخوشگوار ریکارڈ

لیڈز، 22 اگست 2026 (غفران): پاکستان کو ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 103 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے دوران قومی ٹیم کی بیٹنگ ناکامی کے باعث کئی ناخوشگوار ریکارڈ بھی قائم ہوئے۔ یہ شکست اس وقت سامنے آئی جب پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔ تاہم ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے فاسٹ باؤلنگ اٹیک کا مؤثر انداز میں سامنا کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں صرف 171 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا، جہاں اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔ انگلینڈ نے جواب میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 409 رنز بنائے اور پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 238 رنز کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ جارڈن کاکس، جو روٹ، ہیری بروک اور ڈین لارنس نے قیمتی نصف سنچریاں اس...
فلسطینی انتخابات سے قبل سیاسی اتحاد میں تیزی، دو دہائیوں بعد پہلے انتخابات کی تیاری
Latest, پاکستان ٹائمز

فلسطینی انتخابات سے قبل سیاسی اتحاد میں تیزی، دو دہائیوں بعد پہلے انتخابات کی تیاری

رام اللہ، 22 اگست 2026 (نیوز ڈیسک): فلسطین میں دو دہائیوں بعد ہونے والے پہلے قانون ساز انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں اور دھڑوں کے درمیان غیر متوقع اتحاد تشکیل پانے لگے ہیں، جبکہ متعدد گروہ موجودہ سیاسی منظرنامے کو چیلنج کرنے کے لیے صف بندی کر رہے ہیں۔ فلسطین میں آخری قانون ساز کونسل کے انتخابات 2006 میں ہوئے تھے، جن میں حماس کی متنازع کامیابی سامنے آئی تھی۔ فلسطینی صدر محمود عباس، جو 2005 سے منصبِ صدارت پر فائز ہیں، نے 2021 میں قانون ساز اور صدارتی انتخابات کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد میں اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دینے کو جواز بناتے ہوئے انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔ اس وقت سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ فیصلے پر رائے عامہ کے جائزوں کا بھی اثر تھا، جن میں جیل میں قید فلسطینی رہنما مروان برغوثی کی قیادت میں امیدواروں کی فہرست کے لیے نمای...