اسرائیل اور امریکا کے ساتھ ممکنہ جنگ ایران کا مؤقف تبدیل نہیں کر سکتی، عباس عراقچی
تہران، 25 اکتوبر 2026 (نوشین): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں بھی ایران کی پالیسیوں اور مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، جبکہ ایران پر نئے حملوں کی دھمکیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تہران میں ایک ٹیلی وژن پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں نئی جنگ کے حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں، تاہم وہ پہلے ہی جنگ کے بعد کی صورتحال کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ماضی میں بھی دو مرتبہ فوجی کارروائیاں کی جاچکی ہیں اور ان کے نتائج سامنے آچکے ہیں، لہٰذا اگر دوبارہ کوشش کی گئی تو اس کا نتیجہ بھی مختلف نہیں ہوگا۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جمعے کو دیے گئے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ واشنگٹن ایران کے خلاف ایک اور محدود فوجی کارروائی، جسے ’’ایپ...




