سپارکو کے زیر اہتمام خلائی ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی اقدامات پر اقوام متحدہ، پاکستان پانچ روزہ کانفرنس 27 اکتوبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد، 25 اکتوبر 2026 (غفران): پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے زیر اہتمام خلائی ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور آفات کے خطرات کے جائزے سے متعلق پانچ روزہ بین الاقوامی کانفرنس 27 سے 31 اکتوبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اقوام متحدہ اور پاکستان کے اشتراک سے ہونے والی اس کانفرنس کا عنوان ’’سب کے لیے بروقت پیشگی انتباہ، ماحولیاتی اقدامات اور آفات کے خطرات کے جائزے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی سے استفادہ‘‘ ہے۔ کانفرنس میں 200 سے 250 قومی و بین الاقوامی شرکاء کی شرکت متوقع ہے، جن میں ماہرین، پالیسی ساز، محققین اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا مشترکہ اہتمام اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور (یو این او او ایس اے) کے پروگر...




