پاکستان کا افغان طالبان پر عسکریت پسندوں کو سہولت دینے اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام
نیویارک، 17 اگست 2026 (کامران راجہ) – اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت عسکریت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں اور معاونت فراہم کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عرب نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ رپورٹس میں بھی افغانستان کو مختلف دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔عاصم افتخار نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، مجید بریگیڈ اور داعش سے منسلک ایک علاقائی گروہ کو پاکستان کے لیے بڑے خطرات قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں، اسلحہ، مالی معاونت اور سرحد پار دراندازی کے لیے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک...




