Saturday, November 7

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

DG ISPR Ahmed Sharif Chaudhry Visits King Edward Medical University

اسلام آباد، 7 نومبر 2026 (کامران راجہ): ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی تعاملی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے پہلے سکھ ڈاکٹر قرار دیے جانے والے ڈاکٹر ممپال سنگھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان سے اپنی گہری محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈاکٹر ممپال سنگھ نے کہا کہ ان کی شناخت اور فخر پاکستان سے وابستہ ہیں اور انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی حقیقی قدر و اہمیت کا اندازہ ان لوگوں سے بہتر کوئی نہیں لگا سکتا جو اس نعمت سے محروم ہیں۔ ملک میں اقلیتوں کو حاصل سہولیات اور مواقع کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے ثقافتی تنوع اور خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے انہیں عزت، شناخت اور تمغہ امتیاز سے نوازا ہے۔ ڈاکٹر ممپال سنگھ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ سکھ برادری ہمیشہ پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور مستقبل میں بھی ان کی حمایت جاری رکھے گی۔