Monday, August 17

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

Punjab Local Government Elections Preparations Enter Final Phase

اسلام آباد، 17 اگست 2026 (نوشین) – پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پولنگ کی تاریخ حتمی شکل دینے کے لیے صوبائی حکومت کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اہم فیصلہ 20 اگست کو الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے۔بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پولنگ کی تاریخ حتمی ہونے کے بعد انتخابی عمل کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے اجلاس کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔