
جوہانسبرگ، 18 نومبر 2026 (غفران): بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر لٹن داس نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز کے دوران آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ لٹن داس نے جنوبی افریقی بلے باز ریان رکلٹن اور فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کو اسٹمپ آؤٹ کرکے اپنی وکٹوں کے پیچھے آٹھویں کامیابی حاصل کی، اس سے قبل وہ چھ کھلاڑیوں کے کیچ بھی پکڑ چکے تھے۔ ان کی شاندار کارکردگی کے باوجود بنگلہ دیش جنوبی افریقہ کو بڑی برتری حاصل کرنے سے نہ روک سکا۔ جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے پہلی اننگز کے 400 رنز کے جواب میں 557 رنز بنائے اور یوں 157 رنز کی اہم برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقی ٹیم نے کھیل کے چوتھے روز طویل صبح کے سیشن میں 34.1 اوورز کے دوران آخری تین وکٹوں کے نقصان پر مزید 171 رنز بنائے۔ لٹن داس نے ایک اننگز میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا سابقہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا، جو پاکستان کے وسیم باری، انگلینڈ کے باب ٹیلر، نیوزی لینڈ کے ایان اسمتھ اور ویسٹ انڈیز کے رڈلی جیکبز اور جوشوا ڈا سلوا کے مشترکہ طور پر پاس تھا۔ ان تمام وکٹ کیپرز نے ایک اننگز میں سات، سات کیچ پکڑنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔