یمن میں سعودی فضائی حملوں اور گولہ باری سے 24 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
صنعاء، 5 نومبر 2026 (کامران راجہ): یمن میں سعودی فضائی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں 12 گھنٹوں کے دوران کم از کم 24 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ حملوں میں رہائشی علاقوں، طبی مراکز اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کے مطابق یمنی ٹیلی ویژن چینل المسیرہ اور مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جمعرات کی علی الصبح جنوب مغربی صوبے تعز کے ضلع مقبنہ کے علاقے البرح میں سعودی فضائی حملے کے دوران ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، جبکہ خاندان کے چھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ صوبہ صعدہ کے شمال مغربی علاقے میں بھی سعودی فورسز کی جانب سے ضلع شدا پر گولہ باری کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔ یمن کی وزارت صحت و آبادی نے جمعرات کی صبح بتایا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک...




