پاکستان اور سوڈان کا دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد، 5 نومبر 2026 (غفران): وزیراعظم شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابیکر سمرا مصطفیٰ علی نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد پر سوڈانی وزیر داخلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سوڈان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے حامل ہیں اور پاکستان ان روابط کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ سوڈان موجودہ بحران سے نکل کر ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال ملک کے طور پر ابھرے گا۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زراعت، دفاع، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور گروپ آف 77 (جی 77) سمیت ...




