میلبرن رینیگیڈز نے بگ بیش لیگ 16 کے لیے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کرلیا
اسلام آباد، 4 نومبر 2026 (غفران): بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 16ویں ایڈیشن کے لیے میلبرن رینیگیڈز نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے، جس کے ساتھ وہ پہلی مرتبہ آسٹریلیا کی معروف ٹی 20 لیگ میں شرکت کریں گے۔ 31 سالہ مستفیض الرحمان کو ٹی 20 فرنچائز کرکٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ اب تک 331 میچوں میں 423 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی شمولیت کا فیصلہ میلبرن رینیگیڈز کے فاسٹ بولر جیسن بہرینڈورف کے کندھے کی انجری کے باعث آئندہ سیزن سے باہر ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ تاہم مستفیض الرحمان انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) میں پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث پرتھ اسکارچرز کے خلاف ٹیم کے افتتاحی میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بولر نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ بگ بیش لیگ کھیلنے اور میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کر...




