پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ بورڈ کا قیام، مقامی باکسرز کو عالمی سطح پر مواقع فراہم کرنے کا اعلان
اسلام آباد، 5 نومبر 2026 (نوشین): پاکستان میں کھیل کے فروغ، مقامی باکسرز کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے اور پروفیشنل باکسنگ کے لیے شفاف ضابطہ کار متعارف کرانے کے مقصد سے پروفیشنل باکسنگ بورڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بورڈ کے چیئرمین عامر خان نے اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا ادارہ باکسرز، ریفریز اور ججز کی رجسٹریشن، لائسنسنگ اور تربیت کی نگرانی کرے گا جبکہ عالمی باکسنگ تنظیموں سے الحاق کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے منصوبے کے تحت پہلا پروفیشنل باکسنگ ایونٹ آئندہ سال 10 فروری کو منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔ عامر خان نے پاکستانی باکسرز کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، خصوصاً کراچی کے علاقے لیاری میں نوجوانوں میں اس کھیل کا خاصا رجحان ہے، تاہم باکسنگ اکیڈمیز، جد...




