ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 ایجنٹ گرفتار
لاہور,29 اگست 2026(کامران راجہ): ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور کے باہر کی گئی، جہاں گرفتار ملزمان میں ندیم، منیر احمد اور محمد امجد شامل ہیں۔ ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ملزمان شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے نام پر غیر قانونی طور پر رقوم وصول کر رہے تھے۔ ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی رقم بٹورتے تھے۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹس، ٹوکنز، بینک چالان، رسیدیں اور دیگر اہم شواہد برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پاسپورٹ ایجنٹ ما...









