پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس تیمور نے شمالی بحیرۂ عرب میں پھنسے ماہی گیر جہاز کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا
کراچی، 31 جولائی 2026(کامران راجہ): پاکستان نیوی نے ایک بروقت اور منظم سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران شمالی بحیرۂ عرب میں خراب موسم کے باعث سمندر میں پھنسے فشنگ ویسل ایف وی ال جلالی کو کامیابی سے امداد فراہم کرتے ہوئے محفوظ مقام تک پہنچا دیا۔ یہ ماہی گیر کشتی گوادر سے تقریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث سمندر میں بے یار و مددگار ہو گئی تھی۔ کشتی میں سوار 19 افراد، جن میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری شامل تھے، خراب موسمی حالات اور مون سون کے باعث شدید خطرے سے دوچار تھے۔ کشتی سے موصول ہونے والی ہنگامی اطلاع پر جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر نے فوری طور پر پاکستان نیوی سے رابطہ کیا، جس کے بعد پاکستان نیوی کے جنگی جہاز پی این ایس تیمور کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کیا گیا۔
پاکستان نیوی کی فوری اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں کشتی میں موجود تمام ا...









