کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کا پرتگال کی انڈر 17 ٹیم میں ڈیبیو، اینڈورا کو 4-0 سے شکست
اسلام آباد، 16 نومبر 2026 (نوشین): پرتگال کے معروف فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کرسٹیانو جونیئر نے قومی انڈر 17 فٹ بال ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کر لیا ہے، جسے ان کے فٹ بال کیریئر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ 16 سالہ کرسٹیانو جونیئر نے 2027 یورپی انڈر 17 چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ مقابلے میں اینڈورا کے خلاف متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں قدم رکھا، جہاں پرتگال نے 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔ کرسٹیانو جونیئر 73ویں منٹ میں میدان میں آئے اور میچ کے آخری تقریباً 20 منٹ کھیلے۔ وہ 88ویں منٹ میں گول کرنے کے قریب بھی پہنچے، تاہم ان کا ہیڈر گول پوسٹ کے قریب سے گزر گیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پرتگال کی سینئر قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑی، جن میں وٹینہ، روبن نیوس، گونچالو راموس اور ژاؤ فیلکس شامل تھے، بھی نوجوان کھلاڑیوں کا میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ وہ اپنی تربیتی نشست سے قبل یہ مقاب...









