بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے دوران ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی
واشنگٹن، 17 نومبر 2026 (کامران راجہ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان علاقائی سلامتی کے خطرات اور مبینہ فوجی حملوں سے متعلق متضاد دعوؤں کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کو منیلا میں جاپان، بھارت اور آسٹریلیا کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران ٹرمپ نے زور دیا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سی این این کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تہران واشنگٹن میں ڈرٹی بم دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بقائی نے ایران کے خلاف جارحیت کے ذمہ دار عناصر پر الزام عائد کیا کہ وہ من گھڑت الزامات کے ذریعے اپنے اقدامات کو جو...









