پہلوان اطہر زاہد سے مبینہ 50 لاکھ روپے کے فراڈ کے معاملے میں عدالت کا شوکاز نوٹس
اسلام آباد، 26 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): اسلام آباد کی ایک عدالت نے قومی پہلوان اطہر زاہد سے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے اور عدالت میں جعلی ٹرانزیکشن رسید جمع کرانے کے الزام میں ایک شخص کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اطہر زاہد کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت کی، جس میں ان کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست کے مطابق اطہر زاہد نے سرمایہ کاری کے لیے پیر عاصم علی شاہ کو 50 لاکھ روپے دیے تھے۔ الزام ہے کہ ملزم نے کچھ عرصے تک منافع ادا کیا، تاہم جب پہلوان نے اپنی اصل رقم واپس مانگی تو مبینہ طور پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی ملی بھگت سے انہیں گرفتار کروا دیا گیا۔ شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ قومی ہیرو اطہر زاہد انٹرنیشنل میگا ریسلنگ چیمپئ...









